6 اپریل 2012 - 19:30

عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ نائب صدر طارق ہاشمی حکومت کی اجازت لئے بغیر ملک سے باہر گئےہیں۔

ابنا: عراق کے مفرور نائب صدر طارق ہاشمی نے جو قطر اور اس کے بعد سعودی عرب فرار کر گئے ہیں، دعوی کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کی ہم آہنگي سے بیرون ملک سفر کیا ہے۔

یاد رہے صدر جلال طالبانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طارق ہاشمی نے حکومت کی اجازت کے بغیر قطر اور سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ پریس کانفرنسوں میں عراق کے اعلی حکام کے بارے میں طارف ہاشمی کے بیانات صدر طالبانی کے نطریات سے تضاد رکھتے ہیں کیونکہ صدر طالبانی عراق میں قومی اتحاد و مفاہمت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگي کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردی کے سیکڑوں واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔عراقی عدلیہ کے مطابق ان کے قریبی ساتھیوں نیز محافظوں کے اعتراف کے بعد ان کا دہشتگردی میں ملوث ہونا ثابت ہوجاتا ہے۔

عراقی عدلیہ نے ان کی گرفتار کے وارنٹ جاری کئے ہیں جس کے بعد وہ کردستان عراق سے قطر اور وہاں سے سعودی عرب فرار ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری دہشت گردی میں امریکہ، بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب ملوث ہے۔ ........

/169